• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 606488

    عنوان:

    ٹانگیں اٹھاکر قرآن کا درس دینا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہے علما کرام اور مفتیان عظام اس بارے میں کہ ایک مفتی صاحب اپنی مسجد میں اس اندا ز میں درس دیتے ہیکہ سامنے سب نمازی قرآن مجید کھولے بیٹھے ہوتے ہیں اور امام صاحب اپنی کرسی پر دونوں ٹانگیں اوپر اٹھا کے بیٹھتے ہے ۔ کیا ان کا یہ عمل قرآن مجید کے توہین یا بے ادبی کے زمرے میں آتاہے ؟

    جواب نمبر: 606488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 202-135/D=02/1443

     امام صاحب زمین پر بیٹھنے سے معذور ہوں یا کرسی پر درس دینا ان کے لئے زیادہ آسان ہو تو ٹانگیں اٹھاکر کرسی پر بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ رہا قرآن شریف کی بے ادبی کا معاملہ تو ا س کا تعلق موقعہ و محل سے ہوتا ہے لہٰذا بے ادبی کا انداز اختیار نہ کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند