• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 153156

    عنوان: اگر قرآن میں سجدہٴ تلاوت آئے تو فوراً اسے ادا کرے یا بعد میں؟

    سوال: اگر قرآن میں سجدہٴ تلاوت آئے تو فوراً اسے ادا کرے یا بعد میں؟

    جواب نمبر: 153156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1227-1200/M=11/1438

    اگر نماز میں قراء ت کے دوران آیت سجدہ آئے تو تلاوت کے فوراً بعد سجدہ ادا کرے اور اگر نماز کے باہر تلاوت کرتے ہوئے سجدہ آئے تو اچھا یہاں بھی یہی ہے کہ فوراً سجدہ ادا کرلے لیکن اس صورت میں علی التراخی یعنی بعد میں بھی سجدہ کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند