• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 178078

    عنوان: تفسیر والا قرآن شریف پڑھنے کی کیا ضرورت ہے؟

    سوال: میں تفسیر کا کلام پاک پڑھنا چاہتاہوں،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تفسیر نہیں پڑھنا چاہئے، بتائیں کہ کیا صحیح ہے ، کیا غلط ہے؟

    جواب نمبر: 178078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1001-738/H=08/1441

    علوم شریعت میں آپ کی استعداد کتنی ہے نیز از خود مطالعہ کرنا چاہتے ہیں یا کوئی اور صورت پڑھنے کی اختیار کریں گے یا جس طرح رہنمائی کی جائے گی اِس طرح پڑھیں گے ان امور کو صاف صحیح واضح انداز پر لکھ کر استفتاء دوبارہ بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند