عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 610911
استاذ کی رہنمائی کے بغیر قرآن کا مطالعہ کرنا؟
میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک عام مسلمان جس کو علم کم ہو وہ خود قرآن کے معنی سمجھ سکتا ہے کسی استاد کی رہنمائی کے بغیر؟میرے دوست کہتے ہیں خود پڑھو اور سمجھو بغیر کسی عالم کی رہنمائی ۔
جواب نمبر: 610911
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1181-885/L=8/1443
قرآن كا مسئلہ انتہائی نازك ہے اور قرآن فہمی كےلیے كئی علوم پر مہارت دركارہے ؛ اس لیے آپ استاذ كی رہنمائی كے بغیر ہر گز قرآن كا مطالعہ نہ كریں اور اس بارے میں آپ اپنے دوست كی بات پر عمل نہ كریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند