• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 9087

    عنوان:

    میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہوں،میرا سوال یہ ہے کہ میں حنفی مسلک کا ہوں مجھے فضائل اعمال پر پورا سو فیصد یقین ہے، پر میرے ایک دوست کو یہ یقین نہیں کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ وتر میں پورا قرآن مجید ختم کرتے تھے؟ امام اعظم رحمة اللہ علیہ نے 61 قرآن رمضان میں ختم کئے تھے؟ اس کی کوئی دلیل مجھے میرے ای میل پر بھیج دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2304=1801/ھ

    سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امام اعظم رحمہ اللہ بلکہ اور بھی دیگر اہل مجاہدات بزرگوں کے جو واقعات معتبر تاریخی کتابوں میں لکھے ہیں اور وہ تاریخی تواتر سے ثابت ہیں، ان میں نہ مبالغہ ہے نہ ان کو شرعاً وعقلاً ناممکن قرار دیا جاسکتا ہے، نہ ہی ان پر بدعت ہونے کا حکم لگانا درست ہے، کیونکہ اس کی اصل حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نیز حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے ثابت ہے، علامہ مولانا عبدالحی صاحب لکھنوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے مستقل اس سلسلہ میں ایک کتاب لکھی ہے اس کا نام ہے: إقامة الحجة علی أن الإکثار في العبادة لیس ببدعة۔ پوری تفصیل اس میں ملاحظہ کرلی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند