معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 6454
اگر کسی عورت کوطلاق دے دی گئی، اس کا مہر بھی شوہر نے ادا کردیا تھا لیکن رخصتی (خلوت صحیحہ) نہیں ہوئی تھی تو اب مہر کتنا واپس کرنا ہوگا؟ پورا یا آدھا؟ یا بالکل لوٹانا نہیں ہے؟ (۲) ایک آدمی ایک دکان یا مکان پر کام کرتا ہے،۔اس کا مالک اس کو کوئی چیز لینے کے لیے کسی دوسرے دکان پر بھیجتا ہے، نوکر ایک ہی دکان سے مال لیتا ہے، اس دکان والا نوکر کو کم قیمت میں چیز دیتا ہے، نوکر گھر یا دکان پرآکر اس کی پرنٹیڈ قیمت (چھپی ہوئی قیمت)مالک سے وصول کرتا ہے، تو کیا اس کا زائد قیمت لینا جائز ہے؟ (۳) سیرو تفریح کرنے والے حضرات کو گائیڈ لوگ خریداری کرنے کے لیے کسی دکان پر لے جاتے ہیں تو وہ دکان والا اس گائیڈ کوکمیشن دیتا ہے تو اس کا یہ کمیشن لینا جائزہے؟

جواب نمبر: 6454
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 807=741/ ل
(۱) صورت مسئولہ میں نصف مہر واپس کرنا ہوگا، مگر اس واپسی کے لیے عورت کی رضامندی ضرور ی ہوگی۔ وعاد النصف إلی ملک الزوج بمجرد الطلاق إذا لم یکن مسلمًا لھا وإن کان مسلمًا لھا توقف علی القضاء أو الرضا (الدر المختار مع الشامي: ج۴ ص۲۳۶، ط زکریا دیوبند)
(۲) نوکر کا کم قیمت میں خریدی ہوئی چیز کو زیادہ قیمت بتاکر مالک مکان سے زیادہ قیمت وصول کرنا ناجائز ہے۔
(۳) اگر اس دوکان والے سے اس گائڈ کا معاہدہ ہو اور کمیشن کی اجرت متعین ہو تو اس گائڈ کے لیے یہ کمیشن لینا جائز ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند