• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 37185

    عنوان: طلاق مشروط

    سوال: عقیل نے اپنی بیوی کوتنبیہ کی تھی کہ اگر وہ جب جب گھر سے بنا بتائے میکے چلی گئی تو یا مجھ سے اجازت لیکر گئی اور میکے پہنچ کر پھررہ گئی تو ایک طلاق ۔ اور اس طرح قیصر کو تین بار طلاق ہوگئی اور جس وقت قیصر کو تیسرہ طلاق ہوئی تب وہ حاملہ تھی تو کی تیسری طلاق مانی جائے گی اور کیا طلاق ہوگئی ؟

    جواب نمبر: 37185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 307=251-3/1433 صورتِ مذکورہ میں جب تیسری مرتبہ بھی بیوی اپنے میکہ چلی گئی اور رہ گئی تو تیسری طلاق بھی پڑگئی، طلاق حالتِ حمل میں بھی واقع ہوجاتی ہے۔ لہٰذا اب تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوگئیں۔دونوں میں میاں بیوی کا تعلق ختم ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند