• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 26027

    عنوان: میں نے اپنی بیوی کی امی اور اس کی بہن کو موبائل پر یہ پیغام بھیجا، ” ․․․․کو گھر کا کوئی کام کرنا نہیں آتا، یہ کام چور ہے، میری فیملی کو کام چور بندہ نہیں چاہے، اسے اپنے پاس ہی رکھیں، اسے میں لے کر نہیں آوں گا، میری طرف سے یہ فارغ تو نہیں پر ایسی ہی رہی تو ہے، میں اسے ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں گا پھر، ابھی میں نے فون کیاتھا، بڑی بد تمیزی سے پیش آئی میرے ساتھ ، اسے سمجھا لیں کہ شوہر کا کوئی مقام ہوتاہے، شوہر کے ساتھ زبان دارزی کرنے والی عورتیں تو جنت میں بھی داخل نہیں ہوتیں، میں صاف کہتا ہوں، مجھے ایسے رویہ والا بندہ نہیں چاہے، میں تو میں ہوں، اس نے کل میری ماں کے ساتھ بھی بے عزتی کی ہے، پر میں نے بتایا نہیں، اور بھی بہت سے باتیں ہیں جو فون پر کی بھی نہیں جاسکتیں، آ پ کوئی کارروائی کریں، اور اگر کل گھر آسکتی ہے تو آجائے“ 
    اب میں آپ کو اپنی کیفیت بتاتاہوں، میں اسے طلاق دینا نہیں چاہتاتھا، میری نیت نہیں تھی، اس لیے میں نے اس طرح سے ڈرایا، پر میں آپ کو لکھ رہاہوں کہ اب ہماری کیفیت کیا ہے اس پیغام کے بعد؟ اس وقت سے اب تک ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ رجوع نہیں کیا ہے، یہ اپنی امی کے گھر تھی، اب میرے پاس آگئی ہے، ایک اور بات یہ ہے کہ وہ حمل سے ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ ہمارے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    سوال: میں نے اپنی بیوی کی امی اور اس کی بہن کو موبائل پر یہ پیغام بھیجا، ” ․․․․کو گھر کا کوئی کام کرنا نہیں آتا، یہ کام چور ہے، میری فیملی کو کام چور بندہ نہیں چاہے، اسے اپنے پاس ہی رکھیں، اسے میں لے کر نہیں آوں گا، میری طرف سے یہ فارغ تو نہیں پر ایسی ہی رہی تو ہے، میں اسے ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں گا پھر، ابھی میں نے فون کیاتھا، بڑی بد تمیزی سے پیش آئی میرے ساتھ ، اسے سمجھا لیں کہ شوہر کا کوئی مقام ہوتاہے، شوہر کے ساتھ زبان دارزی کرنے والی عورتیں تو جنت میں بھی داخل نہیں ہوتیں، میں صاف کہتا ہوں، مجھے ایسے رویہ والا بندہ نہیں چاہے، میں تو میں ہوں، اس نے کل میری ماں کے ساتھ بھی بے عزتی کی ہے، پر میں نے بتایا نہیں، اور بھی بہت سے باتیں ہیں جو فون پر کی بھی نہیں جاسکتیں، آ پ کوئی کارروائی کریں، اور اگر کل گھر آسکتی ہے تو اب میں آپ کو اپنی کیفیت بتاتاہوں، میں اسے طلاق دینا نہیں چاہتاتھا، میری نیت نہیں تھی، اس لیے میں نے اس طرح سے ڈرایا، پر میں آپ کو لکھ رہاہوں کہ اب ہماری کیفیت کیا ہے اس پیغام کے بعد؟ اس وقت سے اب تک ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ رجوع نہیں کیا ہے، یہ اپنی امی کے گھر تھی، اب میرے پاس آگئی ہے، ایک اور بات یہ ہے کہ وہ حمل سے ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ ہمارے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    آجائے“ 

    جواب نمبر: 26027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2691=828-11/1431

    جو تفصیل آپ نے لکھی ہے، اس میں صریح طلاق کا کوئی لفظ نہیں ہے نہ ہی طلاق دینے اور چھوڑنے کی نیت سے کچھ کہا ہے، پس نکاح علی حالہ باقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند