• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 68004

    عنوان: دو طلاقیں دینے کے بعد جب بیوی کی عدت پوری ہو گئی تو وہ بائنہ ہوگئی

    سوال: شوہر نے اپنی بیوی کو دو مختلف مواقع پردو طلاق دیدی اور اس کی اطلاع اپنے گھروالوں اور بیوی کے گھروالوں کو بھی دیدی اور نو سال سے اس کابیوی سے کوئی رابطہ نہیں رہا، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے جو ماں کے ساتھ رہتی ہے، باپ کسی طرح کوئی مدد نہیں کررہاہے، وہ اپنی بیوی یا اپنی بیٹی کو ایک روپیہ بھی نہیں دے رہاہے تو میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا تیسری طلاق کی ضرورت ہے یا نہیں؟اور کیا تیسری طلاق کے بعد بیوی کسی دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 68004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 781-781/B=11/1437

    دو طلاقیں دینے کے بعد جب بیوی کی عدت پوری ہو گئی تو وہ بائنہ ہوگئی۔ بائنہ ہونے کے بعد وہ جب چاہے نکاح کرسکتی تھی، آپ نے لکھا کہ مطلقہ نے ۹/ سال کا عرصہ گذار دیا، عدت تو بالعموم تین ماہ کے بعد ہی پوری ہوجاتی ہے۔ اب تیسری طلاق کی ضرورت نہیں، بیوی بلاتردد دوسرے شوہر کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند