• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 67489

    عنوان: تین طلاقیں دینے كے بعد غیر مقلدوں كے كہنے كی وجہ سے حلالہ كے بغیر میاں بیوی كی طرح رہنا؟

    سوال: ہمارے ایک رشتہ دار نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی اور اس کے بعد وہ غیر مقلدوں کے چکر میں آکر اپنی بیوی کو بنا حلالہ کے گھرلے گیا اور باقاعدہ پہلے کے جیسا ہی رکھ لیا۔ اب یہ بتائیں کہ ہم ان سے ملتے رہیں یا ملنا چھوڑ دیں؟ کیوں کہ اس نے حرام کام کیا۔

    جواب نمبر: 67489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1063-1038/H=10/1437 اس نیت سے ملنا جلنا چھوڑ دیا جائے کہ یہ شخص ارتکابِ حرام سے سچی پکی توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلے اور مطلقہٴ ثلٰث سے علیحدہ ہوجائے شرعاً درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند