• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 53870

    عنوان: میری اپنی بیوی سے لڑائی ہو گی۔ غصہ کی حالت میں اس نے مجھ سے کہا کہ " آپ مجھے چھوڑ کیوں نہیں دیتے " اس پر میں نے بھی غصہ میں کہہ دیا کی جا چھوڑ دیا۔

    سوال: میری اپنی بیوی سے لڑائی ہو گی۔ غصہ کی حالت میں اس نے مجھ سے کہا کہ " آپ مجھے چھوڑ کیوں نہیں دیتے " اس پر میں نے بھی غصہ میں کہہ دیا کی جا چھوڑ دیا۔ اب بتائیں کہ اس سے طلاق ہوگی۔ اگر ہو گی تو رجوع کرنا ہوگا یا دوبارہ نکاح۔ ؟ بہت شکریہ

    جواب نمبر: 53870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1124-1120/N=9/1435-U ”چھوڑدیا“ کا لفظ طلاق کے معنی میں صریح ہے (شامی ۴: ۴۳۰ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند، امداد الفتاوی ۲: ۴۵۶ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)؛ اس لیے صورت مسئولہ میں آپ کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی، آپ عدت میں رجعت کرسکتے ہیں، دوبارہ نکاح کی ضرورت نہیں، البتہ اگر عدت تک رجعت نہیں کی تو باہمی رضامندی کے ساتھ دوبارہ نکاح کے بغیر وہ آپ کی بیوی نہیں بن سکتی، اور رجعت یا نکاح جدید دونوں صورتوں میں آئندہ آپ کو صرف مابقیہ دو طلاق کا حق ہوگا، مکمل تین طلاق کا نہیں؛ کیوں کہ ایک طلاق آپ دے چکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند