• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 6836

    عنوان:

    تین شخص تھے ایک عورت اوردو مرد اور ان میں سے ایک (مرد) نے ایم آر سی پی امتحان (ڈاکٹر کی ٹریننگ کا امتحان)پاس کرلیا ؛ اور عورت نے دو نوں مردوں سے کہا کہ زندگی میں ایک مرتبہ ایم آر سی پی امتحان کا پاس کرناہوتا ہے ۔لیکن زندگی میں کئی مرتبہ طلاق دی جاسکتی ہے لیکن ایم آر سی پی کا امتحان پاس کرنا ایک ہی بار ہوتا ہے۔ جب کہ وہ ایسا کہہ رہی تھی تو ان دو مردوں میں سے ایک اس کے بیان کو سن کرکے اپنا سر اوپر اورنیچے ہلا رہا تھا۔ کیا اس سے اس کا نکاح متاثر ہوگا؟ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں کی تھی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 689=689/ م

    مذکور فی السوال صورت میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، مرد کا نکاح اپنی بیوی سے علی حالہ برقرار ہے، عورت کے بیان کو سن کر مرد کا اپنا سر اوپر نیچے ہلانا، اس کی بات کی تصدیق و تائید کے طور پر تھا، اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند