• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 50405

    عنوان: غصے میں کہہ دیا کہ میں تمہاری پوری کہانی ایک وقت میں ختم کرتاہوں

    سوال: میرا ایک دوست ہے، اس نے اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا کیا اور غصے میں کہہ دیا کہ میں تمہاری پوری کہانی ایک وقت میں ختم کرتاہوں، تمہیں طلاق دوں گا اور اس سے آگے جا کر اس نے طلاق ، طلاق ،طلاق تین بار کہہ دیا ۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ اس کی طلاق واقع ہوگئی یا نہیں ؟ کیا اس کی عورت اس کی طلاق سے نکل گئی؟اوپر لکھی ہوئی ہے حالت اس وقت تھی ، جیسا کہ غصے میں مجھے بتا دیا ہے، دوسری بات اس واقعہ کو ہوکر ایک سال ہوگیا ہے ، اس کے بعد میرے دوست نے یہاں کے مقامی عالم سے بات کرکے پوری بات بتادی ، اس عالم دین اپنی رائے دی ہے کہ آپ نے ایک سانس میں طلاق، طلاق، طلاق نہیں کہا اس لیے آپ 27000 روپئے کفارہ دیدو جس سے آپ کی طلاق نہیں ہوسکتی ، وہ لڑکی آپ کے نکاح میں رہے گی، کیا یہ حل درست ہے؟ براہ کرم، صحیح رہنمائی فرمائیں اور ایک بات کہ آج بھی وہ دونوں ایک ساتھ رہتے ہیں ، یہ حال درست ہے؟

    جواب نمبر: 50405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 340-265/B=2/1435-U صورت مذکورہ میں تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوگئیں، اب حلالہ شرعی کے بغیر دوبارہ اسے رکھنے کی کوئی صورت نہیں ہے، مقامی عالم نے جو رائے دی ہے وہ صحیح نہیں، وہ شرعی رائے نہیں ہے، وہ اس کی من گھڑت رائے ہے، قرآن وحدیث میں کہیں بھی اس طرح کا کفارہ نہیں بیان کیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند