• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 15144

    عنوان:

    اگر کسی شخص نے طلاق کی نیت سے [بس] یا[ ختم] کہا اور اس کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں کہا۔ کیا ان دونوں لفظوں میں سے کسی سے بھی نکاح پر اثر پڑے گا؟

    سوال:

    اگر کسی شخص نے طلاق کی نیت سے [بس] یا[ ختم] کہا اور اس کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں کہا۔ کیا ان دونوں لفظوں میں سے کسی سے بھی نکاح پر اثر پڑے گا؟

    جواب نمبر: 15144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1408=1124/1430/ل

    طلاق کی نیت سے ختم کہنے سے ایک طلاق بائن واقع ہوگئی اگر بس بھی ختم کے معنی میں مستعمل ہو تو اس کا بھی وہی حکم ہے جو اوپر مذکورہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند