معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 27831
جواب نمبر: 27831
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1858=1336-1/1432
اگر آپ نے صرف ایک طلاق رجعی اپنی بیوی کو دی ہے، تو تاوقت عدت آپ اپنی بیوی سے رجعت کرسکتے ہیں، رجعت کی صورت یہ ہوگی کہ آپ دوگواہوں کی موجودگی میں یہ کہہ دیں کہ میں نے اپنی بیوی سے رجعت کرلی ہے، یا پہلے کی طرح آپ دونوں (میاں بیوی) رہنا شروع کردیں، بیوی کے انکار کے باوجود تاوقت عدت آپ اس سے رجعت کرسکتے ہیں۔ البتہ اگر آپ نے تاوقت عدت رجعت نہیں کی تو پھر آپ دونوں کا نکاح ختم ہوجائے گا اور اگر دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو آپسی رضامندی سے نکاح جدید کرنا ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند