• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 61899

    عنوان: اگر کوئی مرد عورت کو کہے کہ اگر تم نے یہ کام نا کیا تو تم مجھ پر حرام ہوجبکہ اس کاابھی نکاح نہیں ھوا ھے لیکن بعد میں نکاح ھو گیا تو کیا اس سے طلاق ہو گی یا نہں؟؟

    سوال: اگر کوئی مرد عورت کو کہے کہ اگر تم نے یہ کام نا کیا تو تم مجھ پر حرام ہوجبکہ اس کاابھی نکاح نہیں ھوا ھے لیکن بعد میں نکاح ھو گیا تو کیا اس سے طلاق ہو گی یا نہں؟؟

    جواب نمبر: 61899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1221-1199/H=12/1436-U نکاح سے پہلے اگر یہ کہہ دیا کہ ”اگر تم نے یہ کام نہ کیا تو تم مجھ پر حرام ہو“ تو اس کی وجہ سے کسی قسم کی طلاق واقع نہ ہوئی نکاح سے پہلے طلاق واقع نہ ہونا تو بالکل ظاہر ہے بعد نکاح بھی طلاق واقع نہ ہوگی، البتہ اگر بعد نکاح بھی کہہ دیا ہو تو ایسی صورت میں سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند