معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 50152
جواب نمبر: 50152
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 299-242/B=2/1435-U اگر آپ کے دوست دو طلاقیں دینے کا اقرار کرتے ہیں کہ ایک طلاق فون پر دی تھی اور دوسری ایس ایم ایس کے ذریعہ دی ہے تو اس طرح دو طلاق رجعی واقع ہوئی بشرطیکہ ان دو طلاقوں سے پہلے یا بعد میں کبھی کوئی طلاق نہ دی ہو،اگر وہ اپنی زوجیت میں دوبارہ رکھنا چاہتے ہیں توعدت کے اندر جعت کرسکتا ہے، رجعت کے بعد پھر دونوں میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں،جدید نکاح کی یا حلالہ کرنے کی ضرورت نہیں، آئندہ اس کو صرف ایک طلاق کا حق باقی رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند