• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 17666

    عنوان:

    اگر کوئی آدمی یہ جملہ کہے [کہ اگر میں فلاں کام کروں تو میری بیوی کو طلاق شادی کے بعد] اور وہ غیر شادی شدہ ہو تو کیا وہ جب بھی شادی کرے گا اس کی بیوی کو طلاق ہو گی یا نہیں؟ اورجملہ اتنا ہی کہا ہے جتنا بتایا گیا ہے اور بلا ارادہ کہا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1920=1530-12/1430

    صورت مسئولہ میں اگر وہ آدمی فلاں کام کرلیتا ہے تو جب شادی کرے گا اس کی بیوی پر طلاق واقع ہوجائے گی [ولو قال: کل إمرأة لي طالق إن فعلت کذا ولیست لہ امرأة ونوی امرأة یتزوجہا بعد ذلک صحت کما إذا قال: کل امرأة تکون لي] (عالمگیري: ۱/۴۱۹) البتہ یہ طلاق صرف پہلی مرتبہ نکاح کرنے پر واقع ہوگی پہلی مرتبہ نکاح کے بعد دوسری مرتبہ نکاح کرنے پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند