• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 67482

    عنوان: خواب میں طلاق دینے سے نکاح میں کچھ فرق پڑتا ہے کیا؟

    سوال: (۱) خواب میں طلاق دینے سے نکاح میں کچھ فرق پڑھتاہے؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔ (۲) الگ الگ خواب میں ایک شخص نے طلاق دی، اس طرح کے خواب اسے بار بار آتے ہیں۔الحمد للہ ، میاں بیوی دونوں ایک دوسرے سے بہت خوش ہیں اور بہت محبت کرتے ہیں ، شادی کے صرف چار مہینے ہوئے ہیں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 67482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 911-897/Sd=11/1437 (۱) خواب میں طلاق دینے سے نکاح میں کوئی فرق نہیں پڑتاہے، بیوی بدستور نکاح میں باقی رہتی ہے۔ وطلاق النائم غیر واقع۔ (الفتاویٰ التاتارخانیة ۴/ ۳۹۳ رقم: ۶۵۰۷ زکریا) لایقع طلاق … النائم لانتفاء الإرادة۔ (الدر المختار مع الشامي ۴/ ۴۴۹ زکریا، الفتاویٰ الہندیة ۱/ ۳۵۳، فتح القدیر ۳/ ۴۸۷، بزازیة علی ہامش الہندیة ۴/ ۱۷۰ زکریا) (۲) خواب میں بیوی کو طلاق دینے سے اس طرف اشارہ ہوتا کہ اللہ تعالی میاں بیوں، دونوں کو ان شاء اللہ غنی کر دے گا۔ (خواب اور تعبیر: مترجم: عبد الغنی نابلسی، مادہ: طلاق) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند