• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 64434

    عنوان: میرے دوست کا اپنی بیوی ک ساتھ جھگڑا ہوگیا اور غصہ میں اس نے اپنی بیوی کو تین بار کہا کہ میں نے تمہیں طلاق دی

    سوال: سات فروری کو میرے دوست کا اپنی بیوی ک ساتھ جھگڑا ہوگیا اور غصہ میں اس نے اپنی بیوی کو تین بار کہا کہ میں نے تمہیں طلاق دی، یہ الفاظ اس نے تین بار دہرائے ۔سوال یہ ہے کہ کیا طلاق ہوگئی یا نہیں؟ طلاق دینے کے وقت اس کی بیوی کو ماہواری آرہی تھی۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 64434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 342-342/Sd=5/1437 اگر آپ کے دوست نے اپنی بیوی کو تین بار یہ جملہ کہا ہے کہ ” میں نے تمھیں طلاق دی “ تو ایسی صورت میں آپ کے دوست کی پیوی پر تین طلاق واقع ہوگئی اور بیوی مغلظہ بائنہ ہوگئی، خواہ طلاق کے وقت بیوی حائضہ ہو، طلاق ماہواری کی حالت میں بھی واقع ہوجاتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند