• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 146181

    عنوان: بندوق کے زور پر طلاق دلوادی؟

    سوال: عمر کو اس کی بیوی کے گھر والوں نے بندوق کی زور سے اپنی بیوی کو طلاق دلوا دیا کہ تم اپنی بیوی کو طلاق دو ورنہ تجھے گولی مار کر اُڑا دوں گا، عمر نے اپنی جان بچانے کے لیے اپنی بیوی کو طلاق دیدی جب کہ عمر کو نہ تو طلاق دینے کا ارادہ تھا او رنہ ہی طلاق دینا چاہ رہا تھا، تو آپ ہمیں یہ بتادیں کہ یہ طلاق ہوئی یا نہیں؟ شریعت کا اس کے بارے میں کیا کہنا ہے۔

    جواب نمبر: 146181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 156-114/D=2/1438

    عمر نے اپنی زبان سے بیوی کے لیے طلاق کے الفاظ کہہ دئیے تو اس سے بیوی پر طلاق واقع ہوگئی عمر نے جتنی طلاق دی یا جتنی مرتبہ طلاق کے الفاظ کہے اتنی طلاق واقع ہوگئی۔ طلاق دینے کا ارادہ نہ ہوتو زبان سے طلاق کے الفاظ بیوی کے لیے کہہ دینے سے طلاق پڑ جاتی ہے خواہ بندوق کے زور پر الفاظ کہلوائے گئے ہوں، حدیث میں ہے ثلاث جدہن جد وہزلہن جد نیز طلاق حالت اکراہ میں بھی واقع ہو جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند