• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 39471

    عنوان: ایک بار طلاق دی پھر ۵ دن بعد ایک طلاق اور دی

    سوال: زید نے اپنی بیوی کو ایک بار طلاق دی پھر ۵ دن بعد ایک طلاق اور دی پھر جا کے ماں باپ سے ملانے چھوڑ آیا ۔ اب واپس آیا تو خود بھی پریشان کہ طلاق ہو ئی کہ نہیں؟ زید کے ماں باپ نے اسے برا بھلا کہا تو اسنے کہا کہ میں نے طلاق طلاق طلاق دی، اب کیا طلاق واقع ہو گئی ؟

    جواب نمبر: 39471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 372-351/N=7/1433 زید نے اپنی بیوی کو پہلے ایک طلاق دی تو اس سے صرف ایک طلاق رجعی اقع ہوئی، پانچ دن بعد دوسری طلاق دیدی تو اب دو طلاقیں رجعی ہوگئیں اور اب تک اُسے عدت تک حلالہ شرعی کے بغیر رجعت کا حق تھا، لیکن جب اس نے ماں باپ کے برا بھلا کہنے پر مزید طلاقیں دیدیں تو اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوگئیں اور وہ زید پر ایسی حرام ہوگئی کہ اب حلالہٴ شرعی سے پہلے وہ کسی صورت سے زید کے نکاح میں نہیں آسکتی: فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہ (الآیة) (سورہٴ بقرہ آیت: ۲۳۰) وقال في الفتاوی الہندیة (کتاب الطلاق في الرجعة فصل في ما تحل بہ المطلقة وما یتصل بہ: ۱/۴۷۳): وإن کان الطلاق ثلاثا في الحرة․․․․ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا ویدخل بہا ثم یطلقہا أو یموت عنہا کذا في الہدایة إھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند