• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 40002

    عنوان: خلع كے بعد جہیز كا كیا حكم ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت نے خلع لیا تو کیا اس کے جہیز کے سامان شوہر یا اس کے گھر والوں کی ملکیت بن جاتی ہے یا عورت اس سامان کو واپس لے سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 40002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1085-668/L=8/1433

    سامانِ جہیز جو لڑکی والے اپنی لڑکی کو دیتے ہیں، خلع کے بعد بھی لڑکی کی ملکیت اس پر برقرار رہتی ہے، لہٰذا بعد خلع عورت اس سامان کو واپس لے سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند