معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 16721
اگر
کسی مرد نے اپنی بیوی کوطلاق مغلظہ دی ، اور اس کے بعد حلالہ کیا اور اس سے دوبارہ
شادی کر لی۔ اب اگر وہ بیوی کو دوسری مرتبہ طلاق دیتا ہے تو کیاوہ دوسری مرتبہ
حلالہ کرسکتا ہے؟
اگر
کسی مرد نے اپنی بیوی کوطلاق مغلظہ دی ، اور اس کے بعد حلالہ کیا اور اس سے دوبارہ
شادی کر لی۔ اب اگر وہ بیوی کو دوسری مرتبہ طلاق دیتا ہے تو کیاوہ دوسری مرتبہ
حلالہ کرسکتا ہے؟
جواب نمبر: 1672101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1628=1292-10/1430
اگر وہ اپنی بیوی کو دوسری مرتبہ تین طلاق دیدیتا ہے تو تیسری بار نکاح کرنے کے لیے دوبارہ حلالہ شرعیہ ضروری ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں پچاس سال کی شادی شدہ عورت ہوں اسلام پر مکمل یقین رکھتی ہوں۔ میں نے ایک شخص سے 1982میں شادی کی جو کہ دبئی میں نوکری کرتا ہے۔ وہ اٹھارہ مہینوں کے بعد پینتالیس دن کی چھٹی پر آئے اور اس قیام کے دوران میرے ساتھ بہت لاپرواہ رہے۔ وہ وہاں سے میری اور میرے معصوم بچوں کی ضروریات کے لیے پیسہ بھیجنے کے لیے فکرمند بھی نہیں ہیں۔ ایک دن 1987کو دبئی سے ایک خط موصول ہوا جس میں لکھا تھا: کیوں کہ تم اسلام پر نہیں چلتی ہو اس لیے میں تم کو طلاق دے رہا ہوں۔ اور اس نے یہ جملہ تین مرتبہ دہرایا۔ میں اور میرے والدین نے اس کی طلاق کوقبول کرلیا ہے۔۔۔؟
1674 مناظرہمیں
ایک ستر سالہ اعلی تعلیم یافتہ شخص جس کو کچھ نفسیاتی بیماری ہے کے بارے میں طلاق
سے متعلق ایک مسئلہ میں مشورہ درکار ہے۔ہم ذیل میں اس کی ذہنی کیفیت کے بارے میں
پہلے کچھ تفصیل بیان کررہے ہیں اس کے بعد مسئلہ: (۱) پس منظر:اس شخص کی زندگی
کے بہت سارے تلخ تجربات نے اس کو متاثر کیا ہے۔ اب وہ اکثر ماضی کے بارے میں سوچتا
ہے اور اس پر بغیرکنٹرول کے کبھی بآواز بلند ایسے الفاظ بولتا ہے جوکچھ وہ سوچتا
ہے اس کے بارے میں بولتا ہے۔لیکن اس کے لیے اس کا رویہ کم و بیش اس کی عمر کے لیے
حسب معمول ہے۔ (۲)حادثہ:
اس نے فون پر اپنی بیوی سے جو کہ دو ررہتی ہے تیز بحث کی ،اور معمول کے مطابق اس
کے ذہن میں یہ کھٹک رہا تھا۔ کچھ دنوں کے بعد، وہ یہ جملہ [میں تم کو طلاق دیتا
ہوں] پر غور و فکر کررہا تھااور اس کے بارے میں سوچ رہاتھا، اپنی بوڑھی بیوی کو
بغیر طلاق دینے کی نیت سے۔ لیکن غیر متوقع طور پر یہ الفاظ اس کے منھ سے باہر نکلے
کافی تیز اور اس نے ...
ایک غیر مدخولہ لڑکی کو اگر اس کے شوہر کہہ دے کہ تجھے تین شرط پر طلاق، لڑکی کے کہنے پراس نے کہا کہ اب باری باری طلاق کا لفظ بولو۔ لڑکے نے ان الفاظ میں دوبارہ کہاتجھ کو طلاق ہے، طلاق ہے، طلاق ہے، اس صورت میں کونسی طلاق ہوئی؟آیا تینوں کی تینوں ہوگئیں یا صرف ایک ہی طلاق ہوئی؟یہ خیال میں رہے کہ اس نے ایک دفعہ کہا کہ تین شرط پرطلا ق اور پھر کہاطلاق? طلاق? طلاق۔ لڑکا اور لڑکی ایک ہی گھر میں ، مختلف کمروں میں رہتے رہے ہیں۔ اور ان کی کبھی خلوت صحیحہ بھی نہیں ہوئی ہے۔(شادی زبردستی کی تھی)۔ اب اگر وہ شادی کرنا چاہئے تو اس کا کیا حل ہے؟
3189 مناظرایک لڑکی نے کسی غیر مسلم کے ساتھ کچھ دن گزارے جس سے ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی۔ کیس ہونے کے بعد اس شخص کو جیل ہوئی۔ اب یہ لڑکی کسی مسلمان شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ کیا اس کی شادی کے لیے غیر مسلم شوہر سے خلع لینا ضروری ہے یا بغیر خلع لیے ہوئے شادی کرسکتے ہیں؟
1506 مناظر