معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 66872
جواب نمبر: 66872
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 882-861/sd=10/1437
اگر آپ کو اقرار ہے کہ آپ نے اپنی بیوی کو یہ جملہ تین بار کہدیا: ”میں تمھیں طلاق دیتا ہوں“ تو ایسی صورت میں آپ کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوگئیں، اب وہ آپ کی بیوی نہیں رہی، رشتہ نکاح ختم ہوگیا، اب حلالہ شرعی کے بغیر دوبارہ نکاح کر کے ساتھ رہنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ ”ومذہب جماہیر العلماء من التابعین ومن بعدہم منہم: الأوزاعي والنخعي والثوري، و أبو حنیفة وأصحابہ، ومالک و أصحابہ، والشافعي وأصحابہ، وأحمد و أصحابہ، و اسحاق و أبو ثور و أبو عبید وآخرون کثیرون علی أن من طلق امرأتہ ثلاثاً، وقعن؛ولکنہ یأثم“۔ (عمدة القاری: ۲۰/۲۳۳، کتاب فضائل القرآن، باب من جوز طلاق الثلاث، ط: دار احیاء التراث العربي، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند