• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 39234

    عنوان: زبردستی طلاق

    سوال: میرا زبردستی کا طلاق برائے خلع ہوا ہے ۔زبردستی کاخلع کہ پہلے سے ہی کورٹ میں ہو اور مجھ سے بعد میں دستخط لیا جائے تو کیا ہوگا؟ اور میں دینا نہیں چاہ رہا تھا بلکہ زبردستی لیا گیا اور خلع کر لیا گیا کہ خلع ہے ، طلاق نہیں ہے، دھمکی دے کر لیا گیا ہے تو اس میں تین طلاق بھی لکھی ہوں تو کیا حکم ہوگا؟ میرے دو چھوٹے بچے ہیں میں نے زبانی طور پر کچھ نہیں کہا، صرف تیار شدہ کاغذات پر دستخط کیا بس ، آپ کی مہر بانی ہوگی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1178-988/B=6/1433 بہتر یہ ہوگا کہ اس مسئلہ کو آپ اپنے یہاں کے علماء ومفیتان کرام کے ذریعہ حل فرمائیں، ہمارے سامنے خلع کی تفصیل نہیں ہے، زبانی ہوا یا تحریری ہوا، بغیر تفصیلی معلومات کے اور بغیر دونوں فریق کی مسل دیکھے ہوئے ہم کچھ نہیں لکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے یہاں کے مفتیانِ کرام کے پاس پوری مسل پیش کرکے اپنی رہنمائی حاصل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند