Q. کیا دباؤ میں دی گئی طلاق معتبرہے؟ میری سہیلی پانچ مہینہ کی حاملہ تھی جب اس کے شوہر کے ساتھ ایک گرم بحث ہوئی، اس نے طلاق کے لیے اصرار کیا اور اس پر بہت زیادہ مصر ہوئی۔ اس نے اپنے شوہر کو دھمکی دی کہ اگر وہ اس کو طلاق نہیں دے گا تو وہ اپنے آپ کو مار ڈالے گی اس لیے اس کے شوہر نے اس کو زبانی طور پر تین مرتبہ طلاق دی اگر چہ وہ اس کو طلاق دینا نہیں چاہتا تھا، بعد میں دونوں پچھتائے ٹھنڈے ہونے کے بعد اور انٹرنیٹ پر فتوی لیا اور اب ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ لیکن میری سہیلی کیو ٹی وی میں بیان سننے کے بعد فکر مند ہے کہ نکاح باقی نہیں ہے اور شوہر کے ساتھ رہنا حرام ہے۔دونوں علیحدہ ہونا نہیں چاہتے ہیں، ان کے پاس دو لڑکیاں ہیں یہ سال گزشتہ مئی 2009میں پیش آیا۔ مفتی صاحب برائے کرم تمام ممکنہ ثبوت اور حدیث کے ساتھ فتوی عنایت فرماویں کیوں کہ یہ فتوی میری سہیلی کی قسمت کا فیصلہ کرے گا اور اس کے بچوں کا۔ میری سہیلی کا شوہر اس کو طلاق دینے پر تیار نہیں تھا لیکن صرف اپنی بیوی کی طرف سے بہت زیادہ دباؤ کے تحت اس نے طلاق کہا اس کی زندگی کو بچانے کے لیے اور بچے کی زندگی بچانے کے لیے۔ برائے کرم ہم کو بتائیں کہ کیا طلاق معتبر ہے اور اب ہم کو کیا کرنا ہوگا؟