• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 602672

    عنوان:

    عورت اپنے شوہر كو طلاق دے تو اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    ایک عورت نے اپنے خاوند کے ظلم سے تنگ آکر اس کو تین بار طلاق طلاق کہہ دیا ہے تو کیا یہ طلاق ہوجائے گی؟ مہربانی کرکے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 602672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 497-332/SN=06/1442

     نہیں، عورت کے الفاظِ طلاق ادا کرنے سے کوئی طلاق نہیں ہوتی، شرعاً طلاق کا اختیار صرف مرد کو ہے۔

    ․․․․․․․ لأن الطلاق لا یکون من النساء الخ (درمختار مع الشامی: 4/361، کتاب النکاح، باب نکاح الکافر، مطبوعة: مکتبہ زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند