• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 608798

    عنوان:

    عورت کی طلاق معتبر نہیں

    سوال:

    سوال : علمائے کرام کیا فرماتے ہیں اگر میاں بیوی میں کوئی بحث چل رہی ہو اور بیوی اپنے شوہر سے کہے کہ اگر میں نے یہ پلاں کام کیا تو میں آپ کی بیوی نہیں رہوں گی۔ چونکہ میں شوہر ہوں اب مجھے وہ مخصوص الفاظ یاد نہیں ہیں کہ بیوی نے طلاق کا لفظ استعمال کیا تھا یا صرف بیان کردہ جملہ بولا تھا۔ کیا صرف بیوی کے اس طرح کہنے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے کہ نہیں۔ برائے مہربانی آپ علمائے کرام رہنماء فرمائیں مجھے انتظار رہے گا۔ جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 608798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 698-568/B=06/1443

     شریعت اسلام میں طلاق دینے کا حق صرف شوہر کو دیا گیا ہے، بیوی کو یہ حق نہیں دیا گیا۔ لہٰذا بیوی کے مذکورہ جملہ کہنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔ اگر بالفرض بیوی نے طلاق کا لفظ بھی کہا ہوتا جب بھی طلاق واقع نہیں ہوتی۔ آپ مطمئن رہیں آپ دونوں کا رشتہ اور نکاح قائم اور باقی ہے، کوئی طلاق نہیں ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند