• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 145853

    عنوان: والد کو قتل نہیں کیا تو تین طلاق؟

    سوال: بیٹے نے ماں کے سامنے کہا کہ"دو دن کے اندر والد نے مجھے زمین نہیں دی تو میں نے والد کو قتل نہ کیا تو تین طلاق"۔والد کو اس بات کا علم ہی ایک ہفتے بعد ہوا، اس نے فوراً دو دن کے اندر کچھ زمین دے دی،اب سوال یہ ہے کہ تعلیق ختم ہو چکی ہے یا باقی ہے ؟ براہ کرم با حوالہ جواب مرحمت فرمائیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء

    جواب نمبر: 145853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 142-122/M=2/1438

    صورتِ مسئولہ میں بیٹے نے اپنی بیوی پر تین طلاق کو دو شرطوں پر معلق کیا تھا اور جب جزاء بعد میں ہوتو جزاء کے تحقق کے لیے دونوں شرطوں کا تحقق ضروری ہے اور یہاں دونوں شرطیں نہیں پائی گئیں لہٰذا بیٹے کی بیوی پر کوئی طلاق نہیں پڑی اور مذکورہ تعلیق بھی ختم ہوگئی۔ والحاصل أنہ إذا کرّر أداة الشرط بلا عطف توقف الوقوع علی وجودہما وإن کان بالعطف توقف علی أحدہما قدم الجزاء أو وسطہ فإن أخرہ توقف علیہما، وإن لم یکرر أداة الشرط فلابد من وجود الشیئین قدم الجزاء علیہما أو أخرہ۔ شامی: ۴/۶۲۱، زکریا دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند