• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 22135

    عنوان: کسی شخص نے بیوی کو دو طلاق دی اور رجوع نہیں کیا، یہاں تک کہ وہ نکاح سے نکل گئی اور عدت گذار کر کسی دوسرے شخص سے نکاح کر لیا، اس دوسرے شوہر کا انتقال ہوگیا تو اس عورت نے پھر اپنے پہلے شوہر سے نکاح کرلیا، اب ایسی صورت میں اس کے پہلے شوہر نے جو دو طلاق دی تھی وہ ابھی تک قائم ہے یا اس کا وجود ختم ہوچکاہے؟ اور اب موجودہ شوہر نئے سر ے سے تین طلاق دے گاتبھی طلاق مغلظہ ہوگی۔ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: کسی شخص نے بیوی کو دو طلاق دی اور رجوع نہیں کیا، یہاں تک کہ وہ نکاح سے نکل گئی اور عدت گذار کر کسی دوسرے شخص سے نکاح کر لیا، اس دوسرے شوہر کا انتقال ہوگیا تو اس عورت نے پھر اپنے پہلے شوہر سے نکاح کرلیا، اب ایسی صورت میں اس کے پہلے شوہر نے جو دو طلاق دی تھی وہ ابھی تک قائم ہے یا اس کا وجود ختم ہوچکاہے؟ اور اب موجودہ شوہر نئے سر ے سے تین طلاق دے گاتبھی طلاق مغلظہ ہوگی۔ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 22135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):740=579-5/1431

    مفتی بہ قول کے مطابق از سر نو تین طلاق کا اختیار شوہر کو مل جائے گا، پچھلی دو طلاقیں ختم ہوجائیں گی۔ (کذا فی الہندیة: ۱/۴۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند