• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 55663

    عنوان: مشروط طلاق

    سوال: محترم میری ھمشیرہ اور ان کے شوھر کے مابین لڑائ واقعہ ھو گء، جس پر ان کے شوھر نے کھا کہ اگر تم میری اجازت کے بغیر کھییں بھی گئ تو میری طرف سے تین شرط پر تمھیں طلاق ھے ... اس کے بعد میری بھن واپس والدین کے گھر آ گء، قریب واقعہ چچا کے گھر گئ اپنے شوھر سے پوچھے بغیر اور اب والدین کے گھر ھی رھائش پزیر ھیں... راھنمائ فرمائیں کہ آیا تینوں طلاقیں ھو گئ ھیں یا ابھی ایک ھی طلاق ھوئ ھے ؟؟؟؟ آپ سے جلد از جلد جواب کی درخواست ھے ... اللہ پاک أپ کو جزائے خیر دیں

    جواب نمبر: 55663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1270-1008/D=11/1435-U سوال میں مذکور جملہ ”تین شرط پر تمھیں طلاق ہے“ میں تین شرط کا لفظ مبہم ہے، اگر یہ کہا ہو ”میری اجازت کے بغیر کہیں بھی گئیں تو میری طرف سے تمھیں تین طلاق ہے“ تو اس کا حکم یہ ہے کہ جب چچا کے گھر بغیر اجازت کے بیوی گئی تو اس پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی دونوں کا رشتہٴ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا،عورت عدت پوری کرنے کے بعد اپنا نکاح مذکور فی السوال شوہر کے علاوہ کسی بھی مرد سے کرنے کی مجاز ہوجائے گی، مذکور فی السوال شوہر کے ساتھ دوبارہ نکاح بدون حلالہ شرعیہ کے نہیں ہوسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند