• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 40028

    عنوان: خلع کی عدّت

    سوال: میری بہن نے خلع لیا ہے اور اب انکی دوسری شادی کی تیا ری ہو رہی ہے، ابھی ۲ مہینے ہی ہوے ہیں خلع لئے ہوئے ، براے مہربانی مجھے یہ بتا دیں کہ خلع کی عدّت کیا ہے؟ خلع کے کتنے دن بعد وہ دوسری شادی کر سکتی ہیں ؟قران و حدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 40028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1109-1109/M=8/1433 اگر وہ حاملہ نہیں ہے تو اس کی عدت تین ماہواری حیض کے ذریعہ پوری ہوگی، اور خلع کے وقت اگر حیض آرہا تھا تو اس کا اعتبار نہیں ہے؛ بلکہ اس کے بعد مکمل تین حیض آجائیں تو عدت پوری ہوجائے گی، پھر دوسری جگہ شادی ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند