معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 2303
اگر کسی آدمی نے جان سے ماردینے کی دھمکی سے ڈر کر اپنی بیوی کو طلاق دے دی تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی۔ اور ایسی طلاق کے متعلق امام ابوحنیفہ کا کیا جواب ہے؟ براہ مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔
جواب نمبر: 2303
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 590/ م= 586/ م
ایسی حالت میں اگر زبانی طلاق دے گا تو واقع ہوجائے گی اس لیے کہ حالت اکراہ میں زبانی طلاق واقع ہوجاتی ہے، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ ایسی طلاق کو واقع مانتے ہیں: کما فی الدر المختار: ویقع طلاق کل زوج بالغ عاقل ولو عبداً أو مکرھا فإن طلاقہ صحیحÂ… وفي رد المحتار: وفي البحر أن المراد الإکراہ علی التلفظ بالطلاق (شامي زکریا: ۴/۴۳۸، ۴۴۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند