عنوان: خلع كے مضمون پر دستخط كروانا
سوال: میری بہن کے شوہر نے اس کو بتائے بغیر دوسری شادی کرلی ہے، اوربہن نے تحریری شکل میں خلع لے لیا ہے اور ایک سادے کاغذ میں اس کے شوہر اور دو گواہوں کے دستخط ہیں، کیوں کہ میرے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رشتہ باقی رکھے اور بہن پر خلع کے لیے دباؤ ڈالتے تھے۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ خلع درست ہوا؟یا شریعت کے مطابق وہ اب بھی میاں بیوی ہیں؟ کیوں کہ بہن پر والدین کا دباؤ تھا۔ اس شادی سے بہن کی ایک بارہ سال کی بیٹی ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 5714601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 146-151/H=3/1436-U
بہتر یہ تھا کہ خلع نامہ یا اس کی نقل منسلک کرتے تاہم اگر خلع کا مضمون صحیح ہے اور شوہر نے اس پر دستخط بغیرکسی دباوٴ کے کیے ہیں تو خلع درست ہوگیا اور دونوں میاں بیوی نہ رہے البتہ اکر خلع نامہ کا مضمون صحیح نہ ہو تو سوال دوبارہ کریں۔
(۲) بیٹی کے متعلق کیا معلوم کرنا چاہتے ہیں؟ اس کو صاف لکھئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند