معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 32385
جواب نمبر: 3238501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1117=644-7/1432
طلاق غصہ میں بھی واقع ہوجاتی ہے، اُس شخص نے طلاق کن الفاظ میں دی تھی، پوری بات لکھ کر سوال کریں تو بتلایا جائے کہ شوہر رجوع یا تجدید نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری سالی اپنے شوہر سے چھ سال سے بالکل الگ رہ رہی ہے۔کیا ان کے بیچ طلاق خود بخود ہوگئی ہے اگر نہیں تو کتنے سال بعد؟
264 مناظراگر کوئی اپنی بیوی سے یہ کہے کہ میں تمہارے نام ایک گانا وقف کروں گا اور پھر بعد میں اس سے انکار کردیتاہے۔ اس کے بعد وہ گانا گاتاہے اور اپنے مزاحیہ گانے میں کہتاہے ” میرے پاس ۳۰۳/ اسلحے ہیں (رائفل کی طرح)اور میں اس کوآزاد کردوں گا (نغمہ کار اپنے گانے میں ایک عورت سے مخاطب ہوتاہے)“ سوال یہ ہے کہ شوہر(نغمہ کار) نے پہلے اپنی بیوی کے نام گانا گانے کو کہالیکن جب گانا شروع کیا توکہایہ اس کے نام نہیں ہے۔ نغمہ کار نے اپنے گانے میں جو الفاظ گائے توکیا اس سے اس کے نکاح میں فرق پڑے گا؟ وہ پہلے گانے کے الفاظ سے واقف نہیں تھااور نہ ہی اپنی بیوی کو چھوڑنے کا ارادہ کیاتھا۔ براہ کرم، اس پیچیدہ مسئلہ کا جواب دیں۔
328 مناظرمیری بیوی طلاق کی مانگ کرتی ہے اس وجہ سے کہ وہ جنسی تعلق کو پسند نہیں کرتی ہے، وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتی ہے اوربچہ بھی نہیں چاہتی ہے (ہماری شادی کو چار سال ہوئے ہماری صرف ایک لڑکی ہے) وہ مجھے دوسری شادی کے لیے مجبور کرتی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ وجہ طلاق کے لیے درست ہے؟ کیا میں اس سے شادی کے اخراجات کا مطالبہ کرسکتا ہوں؟ اس نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ مہر مت ادا کرو۔
315 مناظرکچھ سال پہلے میری بہن کی شادی ہوئی تھی۔ اس نے تقریبا دوسال پنے شوہر کے ساتھ گذر بسر کیا۔ اب کے اس کے دوبچے ہیں، ایک دوسال کا اور دوسرا چارسال کا۔ اس عرصے میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش نہیں تھی، بہت ساری پیچید گیوں اور الجھنوں کی وجہ سے۔وہ گھر میں کسی کو بتائے بغیر ادھر ادھرگھومتا رہتا تھا۔ کبھی وہ واپس آجاتا اورکبھی کچھ دونوں کے بعد واپس آتا۔ وہ گذشتہ تقریبا ساڑے تین سال غائب ہے۔ گھر میں کسی کو پتہ نہیں ہے، نہ بیوی کو اور نہ ہی دیگر افرادخانہ ا و رنہ ہی شتہ داروں کو۔ ہم نے اس کے گھروالوں سے پوچھا مگر وہ کچھ اتاپتہ نہیں بتا سکے۔ میری بہن کی عمراب ۳۰/۳۳/ سال ہے ۔ میرے والد کی آمدنی بہت کم ہے، نیز دیگر بہنوں کی ابھی شادی کرانی ہے۔ گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے میرے والد اس بہن کے تمام اخراجات برداشت کررہے ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی ہورہی ہے۔ ہم نے گھر میں مشورہ کیا اور یہ طے پایا کہ اس کی دوسری شادی کرادی جائے۔ گھر کے فیصلہ کے بعد وہ بھی متفق ہے۔ اس سلسلے میں سوالات یہ ہیں۔(۱) کیا میری بہن کا نکاح ان حالات ممکن ہے؟اگر نہیں تو کیوں؟ (۲) والدصاحب بڑی فیملی کا خرچ زیادہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں، ایسے میں ان کو اپنی بیٹی اور دونواسیوں کی پرروش کتنے دنوں تک کی کرنی ہوگی؟ اگر بچوں کو آج صحیح کفالت نہیں ملتی تو تعلیم کے اعتبارسے بچوں کا جو مستقبل خراب ہوگا، اس کا گناہ کس کے سرہوگا؟
380 مناظر