• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 58995

    عنوان: میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر بیوی کے سامنے کسی اور کو فون کرکے مرد یہ کہے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے ، اس کو لے جاؤ اور یہ حادثہ تین سے زیادہ مرتبہ ہوچکا ہے تو کیا طلاق ہوجاتی ہے؟

    سوال: میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر بیوی کے سامنے کسی اور کو فون کرکے مرد یہ کہے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے ، اس کو لے جاؤ اور یہ حادثہ تین سے زیادہ مرتبہ ہوچکا ہے تو کیا طلاق ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 58995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 6679-675/B=7/1436-U پہلے مرد (شوہر) سے معلوم کرلیا جائے کہ اس نے اس طرح کا کوئی جملہ کہا ہے یا نہیں۔ اگر کہا ہے تو اس اقرار سے خواہ وہ جھوٹا ہی ہو طلاق واقع ہوجائے گی، تین مرتبہ سے زائد کے درمیان کی مدت کیا ہے؟ اس کو صاف لکھ کر دوبارہ سوال کرلیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند