• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607822

    عنوان:

    مسجد میں کتا چلاجائے تو کیا پورس مسجد دھونی پڑے گی ؟

    سوال:

    پوچھنا یہ تھا کہ اگر کسی مسجد میں کتا چلا جاتا ہے تو کیا پوری مسجد کو دھونا پڑے گا یا پھر جہاں تک گیا ہے یا پھر بغیر دھوئے نماز ادا کر سکتے ہیں ؟جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 607822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:249-146/B-Mulhaqa=5/1443

     صورت مسئولہ میں مسجد دھونا ضروری نہیں ہے ، اس کے بغیر بھی نماز پڑھ سکتے ہیں؛ البتہ اگر کتے کے پاؤں وغیرہ میں نجاست لگی ہو اور اس سے مسجد کا فرش وغیرہ بھی ملوث ہوا ہو تو جہاں جہاں اس طرح نجاست لگی ہو اس حصے کو دھونا ضروری ہوگا، اسی طرح اگر اس کا لعاب کہیں ٹپکا ہو یا لگا ہو تو اس حصے کو بھی دھونا ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند