• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 11138

    عنوان:

    معلوم یہ کرنا ہے کہ ہمارے گھر کے نزدیک بریلوی کی مسجد ہے اور اس میں وضو خانہ بھی ہے لیکن اہل حق کی مسجد ذرا دور ہے لیکن وہاں وضو کرنے کا معقول انتظام نہیں ہے پانی بھی سنا ہے کڑوا ہے۔ میرے گھر میں بیت الخلاء اور غسل خانہ ایک ساتھ ہے۔ ایک مفتی صاحب نے کہا ہے کہ ٹوائلٹ میں وضو اور غسل کرنے سے حافظہ کمزور ہوتا ہے وسوسہ بھی شائد آتے ہیں۔ تو کیا میں واش بیسن (ہاتھ منھ دھونے کا طشت) جو ٹوائلٹ میں ہے اس میں وضو کرسکتا ہوں، کیوں کہ گھر میں گوئی اور جگہ واش بیسن نہیں ہے، تاکہ اہل حق کی مسجد میں نماز پڑھ سکوں؟ کیااس سے حافظہ پر فرق پڑے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 289=94/ل

    جی ہاں! آپ اس میں وضو کرسکتے ہیں، اس سے حافظہ کمزور نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند