• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 147992

    عنوان: گیس كی بیماری كی وجہ دھیان نماز میں لگاتا ہوں تو ہوا خارج ہو جاتی ہے؟

    سوال: مجھے گیس کی پریشانی ہے، وضو کرلیا تو زیادہ دیر تک نہیں رہتا، نماز میں کھڑا رہوں تو تھوڑی دیر بمشکل نماز ہوتی ہے، دھیان نماز میں لگایا تو نماز میں ہوا خارج ہو جاتی ہے، کبھی کبھی نماز میں دھیان لگایا تو نہیں ہوتی مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ نماز دھیان سے پڑھیں، کبھی کبھی دھیان سے پڑھا تو شک بھی ہوتا ہے کہ وضو باقی ہے یا نہیں، اس کا کچھ حل بتائیے؟ اگر وضو رہا اور یقین ہے تو دفتر میں امامت کراسکتے ہیں یانہیں؟ اگر وضو نہیں رہا یا رہا، شک ہے تو دفتر میں امامت کراسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 147992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 256-213/Sd=4/1438

    اگر آپ کو گیس کی شکایت ہے، تو احتیاط یہ ہے کہ آپ امامت نہ کریں اور آپ کی نماز کا حکم یہ ہے کہ اگر آپ معذور شرعی نہیں ہیں، تو وضو کرنے کے بعد نماز کے دوران اگر وضو کا ٹوٹنا یقینی ہو، تو آپ کے لیے دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھنا ضروری ہوگا اور اگر وضو ٹوٹنے کا محض شک ہو، تو دوبارہ وضو کرکے نماز لوٹا نا ضروری نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند