• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 49867

    عنوان: اگر کسی کے اوپر غسل فرض ہے اور اس کے دانت کے بیچ میں کچھ چیز لگ گئی ہو برش کرنے کے باوجود نہ نکلے تو کیا غسل ہو جائے گا

    سوال: اگر کسی کے اوپر غسل فرض ہے اور اس کے دانت کے بیچ میں کچھ چیز لگ گئی ہو برش کرنے کے باوجود نہ نکلے تو کیا غسل ہو جائے گا او راگر کچھ چیز لگی ہو اور معلوم نہ ہو رہا ہو کہ لگی ہے یا نہیں تو اس وقت کیا حکم ہے؟ اور معلوم ہو رہا ہو کہ لگی ہے اور اس نے پوری کوشش کے ساتھ جتنا ہو سکے اس چیز کو نکالا لیکن پھر بھی تھوڑا باقی رہ کیا ہو تو کیا حکم ہے؟ کتنی مقدار میں معاف ہے؟

    جواب نمبر: 49867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1120-898/B=7/1435-U اگر وہ چیز ایسی ہے کہ پانی اس میں سرایت کرسکتا ہے تو غسل اور وضو دونوں صحیح ہیں،اگر ایسی چپکدار چیز ہے کہ اس کی وجہ دانت کے بیچ پانی پہنچ سکتا ہے اور نکالنے کی پوری کوشش کے باوجود بھی وہ چیز نہ نکلی تو تعذر اور غایت درجہ دشواری کی وجہ سے غسل صحیح ہوجائے گا۔ وہ حرج کی وجہ سے معاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند