• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58834

    عنوان: واشنگ مشین میں کتنی دیر تک ناپاک کپڑے دھونے چاہئے؟

    سوال: واشنگ مشین میں کتنی دیر تک ناپاک کپڑے دھونے چاہئے؟ ہمارے یہاں تو واشنگ مشین میں پانی ڈالتے ہیں پھر اس میں کپڑے ڈالتے ہیں اور ایک گھنٹے تک اسی پانی میں چکر لگاتے ہیں ، اگر ناپاک کپڑوں کواسی طرح دھویاجائے پھر تو تین گھنٹے لگیں گے۔ مہربانی کرکے میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 58834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 321-321/Sd=7/1436-U واشنگ مشین میں کپڑے ڈال کر، دیر تک جو مشین چلائی جاتی ہے، اس کا مقصد کپڑوں سے میل کچیل کو دور کرنا اور کپڑوں کو صاف ستھرابنانا ہوتا ہے، ورنہ فی نفسہ ناپاک کپڑوں کی پاکی کے لیے ا تنا کافی ہے کہ مشین کے سکھانے والے حصے میں کپڑے ڈال کر تین مرتبہ نئے پانی سے نچوڑلیا جائے، ایسی صورت میں مشین نکال کر الگ سے پاک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ قال ابن عابدین: فعلم بہذا أن المذہب اعتبار غلبة الظن، وإنہا مقدرة بالثلاث لحصر لہا بہ في الغالب وقطعا للوسواس۔ (رد المحتار: ۱/۵۴۰، کتاب الطہارة، باب الأنجاس، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند