• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29066

    عنوان: مباشرت کے بعد اگر غسل کرنے میں سستی ہو تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟ اور بیوی کے لیے کیا حکم ہے اگر بچے کو دودھ پلانا ہو تو غسل کرنا فرض ہے یا بعد میں کرسکتے ہیں ؟شکریہ!

    سوال: مباشرت کے بعد اگر غسل کرنے میں سستی ہو تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟ اور بیوی کے لیے کیا حکم ہے اگر بچے کو دودھ پلانا ہو تو غسل کرنا فرض ہے یا بعد میں کرسکتے ہیں ؟شکریہ!

    جواب نمبر: 29066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 142=142-5/1432

    مباشرت کے بعد غسل کرنے میں اتنی تاخیر اور سستی کرنا کہ نماز قضا ہوجائے یہ ناجائز ہے، شوہر بیوی دونوں کے لیے یہی حکم ہے، جنابت کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ غسل سے فارغ ہوکر پاکی کی حالت میں پلائے تاکہ بچے پر اچھے اثرات مرتب ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند