• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 2768

    عنوان:

    کیا استنجاء کے لیے بیت الخلاء (ہندوستانی) میں بیٹھنے کا کوئی سنت طریقہ ہے؟ اگر ہے تو براہ کرم، حدیث کا حوالہ دیں یا اردو کتاب کا حوالہ اور پبلشر کا نام بتائیں۔

    سوال:

    کیا استنجاء کے لیے بیت الخلاء (ہندوستانی) میں بیٹھنے کا کوئی سنت طریقہ ہے؟ اگر ہے تو براہ کرم، حدیث کا حوالہ دیں یا اردو کتاب کا حوالہ اور پبلشر کا نام بتائیں۔

    جواب نمبر: 2768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 98/ ل= 99/ ل

     

    بیت الخلاء میں بیٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ بیٹھنے کے بعد دونوں پاوٴں کو کشادہ رکھے اور بائیں پیر کی جانب مائل ہوجائے، قضائے حاجت کے وقت آخرت کے بارے میں غور وفکر نہ کرے اور اپنی شرم گاہ اور نکلنے والی نجاست کی طرف نہ دیکھے: ثم یوسع بین رجلیہ ویملی علی رجلہ الیسریٰ ولا یفکر في أمر الآخرة ولا ینظر إلی عورتہ ولا إلی ما یخرج منہ (شامی: ج۱ ص۵۵۹، ط زکریا دیوبند) بیت الخلاء میں جانے کے آداب و طریقے جاننے کے لیے ملاحظہ ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں موٴلف حکیم محمد اختر صاحب اور شمائل کبریٰ موٴلف مفتی ارشاد علی صاحب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند