• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 7770

    عنوان:

    میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے جب میں پیشاب کر کے فارغ ہوتا ہوں تو تھوڑی دیر کے بعد یا نماز میں رکوع یا سجدہ میں میرا پیشاب کا قطرہ جاری ہوجاتا ہے اوریہ عمل تقریباً ہر بار ہوتاہے جب بھی میں پیشاب سے فارغ ہوتا ہوں؟ کیا اس طرح میری نماز ہوجائے گی؟ اور کوئی وظیفہ بھی بتادیں تاکہ اس سے نجات مل جائے۔ مہربانی فرماکر واضح اورمکمل جواب دیں میں بہت پریشان ہوں اور کسی کو بتا بھی نہیں سکتا، سب یہی کہیں گے کہ غلط حرکتیں کرتا ہے۔ یہ سچ ہے، لیکن میں اب اس مسئلہ کا حل چاہتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1820=1544/ب

    جب پیشاب آنے کا یقین ہوجائے تو نماز توڑ کر غسل خانہ میں چلے جائیں اور پاکی حاصل کرلیں، پھر دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھیں۔ اپنا علاج کرائیں، ان شاء اللہ سکون ہوجائے گا۔

    اس کا بھی خیال رکھیں کہ پیشاب سے فارغ ہوکر فوراً وضو نہ کریں، بلکہ کچھ دور چلنے یا کچھ دیر لیٹ چکنے کے بعد وضو کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند