• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602272

    عنوان:

    كپڑے كے ساتھ دخول حشفہ سے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر میاں بیوی نے مکمل لباس پہنے ہوئے ہی نفس کے دخول ہونے پر دونوں پر غسل فرض ہو جائے گا یا نہیں؟ جبکہ کوئی بھی فارغ نہ ہوا ہو۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 602272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 438-307/SN=06/1442

     جی ہاں! صورتِ مسئولہ میں غسل فرض ہوجائے گا، وجوب غسل کے لیے انزال (فارغ ہونا) ضروری نہیں ہے، شوہر کے عضو مخصوص کے اگلے حصے (سپاری) کا بیوی کی شرمگاہ میں محض داخل ہونا ہی کافی ہے؛ البتہ اگر مرد اپنا عضو کپڑا وغیرہ کے ساتھ داخل کرے تو بلا انزال اسی وقت غسل واجب ہوتا ہے جب کہ کپڑا باریک ہو اور مانع حرارت نہ ہو۔

    وفرض الغسل عند إیلاج حشفة (ہي مافوق الختان) آدمي الخ (درمختار مع الشامی: 1/298، وقبلہ، مطبوعہ: مکتبہ زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند