عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 601738
اگر کسی شخص پر غسل واجب ہو اور وہ ناپاک جسم(جس پر نجاست نہ لگی ہو) پر پاک کپڑے یا جرسی وغیرہ پہن لے تو وہ کپڑے یا جرسی بھی ناپاک ہو جائے گی کہ نہیں؟ وہ کپڑے ہم غسل کے بعد دوبارہ پہن سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب نمبر: 601738
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 323-275/M=05/1442
صورت مسئولہ میں اگر اُس پاک کپڑے یا جرسی پر ناپاکی نہیں لگی ہے تو وہ پاک ہے، غسل کے بعد اُسی کپڑے کو دوبارہ پہن سکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند