• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 54784

    عنوان: كیا سفیدی آنے سے میرے كپڑے ناپاك ہوں گے؟

    سوال: مجھے بہت زیادہ سفیدی ڈسچارج ہوتاہے، اتنا تو نہیں ہوتا کہ میں معذور کہلاؤں ، پر زیادہ ہونے کی وجہ سے اور نماز کے وقت میں گیلے ہونے کی حالت میں دھونے کی وجہ سے مجھے بہت خارش ہو گئی ، میرا علاج چل رہا ہے تو کیا میں اب بھی اگر وہ کپڑے پرلگ جائے تو اس کو دھووٴں ، ہر نماز کے وقت کپڑے بدلنے میں بھی بہت پریشانی ہوجاتی ہے، مہربانی فرما کرشریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 54784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1447-1152/H=11/1435-U جب آپ معذورِ شرعی کے درجہ میں نہیں ہیں تو سفیدی خارج ہونے اور کپڑے پر لگنے سے جسم اور کپڑا ناپاک ہوجائے گا اگر ایک پاک صاف کپڑا نماز پڑھنے کے لیے خاص رکھیں اور نماز سے کچھ دیر پہلے پاکی وصفائی حاصل کرکے مختصر نماز ادا کرلیا کریں تو امید ہے کہ ان شاء اللہ پریشانی زیادہ نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند