• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 18119

    عنوان:

    میں مشترکہ فیملی میں رہتی ہوں جہاں رات کو غسل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیوں کہ گھر میں نہانے اور لباس تبدیل کرنے کی صرف ایک ہی جگہ ہے اور گھر میں سات لوگ رہتے ہیں جس کی وجہ سے غسل کی ضرورت ہو تو ڈر لگتا ہے کہ کسی کی آنکھ نہ کھل جائے اور شرمندگی اٹھانی پڑے۔ اس وجہ سے میری فجر کی نماز اکثر قضا ہوجاتی ہے۔ کیا میں اس صورت میں غسل کے بجائے تیمم کرکے نماز پڑھ سکتی ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1829=1829-12/1430

    مذکورہ صورت جواز تیمم کی نہیں ہے اس لیے غسل کرکے ہی نماز پڑھنی ہوگی، لوگوں سے ڈرنے اور شرم محسوس کرنے کی ضرورت نہیں، اللہ سے شرم کیجیے، نہانے اور لباس بدلنے کی جگہ اگر کھلی ہوئی ہے پردہ کا نظم نہیں ہے تو غسل خانہ کا انتظام کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند