• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175997

    عنوان: دورانِ ہمبستری منی خارج نہ ہو تو غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال: سوال: ۱ . اگرچہ ہمبستری کے درمیان منی خارج نہیں ہوا کیا اس صورت میں غسل واجب ہوگا؟ ۲. اگر جسم پہ جو کپڑے سبھی ہیں کیا وہ ناپاک ہو گئے ؟ ۳. اگر کمر سے اوپر کوئی کپڑے نہ ہو پھر ہمبستری کے بعد پہن لیا کیا یہ کپڑے غسل کے بعد پہن سکتے ہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 175997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 477-331/SN=05/1441

    (۱) جی ہاں! اگر انزال یعنی منی خارج نہ ہو تب بھی غسل واجب ہو جائے گا، وجوبِ غسل کے لئے انزال ضروری نہیں ہے، محض دخول ہی سے غسل واجب ہو جاتا ہے۔ وفرض الغسل ․․․․․․ عند إیلاج حشفة ہي ما فوق الختان آدمي احترازاً عن الجني یعنی إذا لم تنزل الخ شامی: ۱/۲۹۸، وقبلہ، ط: زکریا)

    (۲) نہیں؛ البتہ اگر کسی کپڑے پر ناپاکی مثلا منی لگی ہو تو اس کا اتنا حصہ ناپاک ہوگا جتنے پر ناپاکی لگی ہو۔

    (۳) جی ہاں! پہن سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند